ہوا میں نمی سے شدید حبس جاری،آج اور کل بارش کی پیشگوئی

ہوا میں نمی سے شدید حبس جاری،آج اور کل بارش کی پیشگوئی

ملتان،میلسی،خانقاہ شریف (خبرنگار ، نمائند گا ن ) ملتان اور گردونواں میں ہوا میں نمی بڑھنے کے باعث شد ید حبس کا سلسلہ برقرار ہے ہفتہ کے روز بھی تمام علاقے شدید حبس کا سلسلہ برقرار ہے ہفتہ کے روز بھی تمام علا قے شدید ھبس کی لپیٹ میں ہونے سے معمولات زند گی متاثر ہوئے اور شہری تما(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

م دن پسینے میں شرابور ہوتے رہے مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دو ران بھی مطلع ابرآلود رہنے آج اتوار اور کل سوموار کو ملتان اور نواحی علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے گذشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37.2ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں 42 ڈگر ی ،بہاولپور میں41.1خانپور،بہاولنگر میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔میلسی سے تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق میلسی اور گردونواح میں ہوا کے ساتھ بادل چھائے رہے۔جس سے گرمی کی شدت میں کافی کمی واقع ہو گئی۔ بادل چھانے سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے مگر وہ بارش کے منتظر رہے۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گذشتہ کئی روز سے موسم خشک اور حبس کے بعد خانقاہ شریف و نواح میں موسلا دھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا جس سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔بارش کے باعث بازاروں ،گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کاروبار زندگی معطل ہوگئی ۔

موسم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...