ملاوٹ مافیا، مضر صحت اشیاء، بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

ملاوٹ مافیا، مضر صحت اشیاء، بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

رحیمیار خان، خانیوال، راجن پور، ٹھٹھہ صادق آباد، میر ہزار خان، مٹھن کوٹ، جتوئی، دھنوٹ (بیورو نیوز، نمائندگان) جنوبی پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے مضر صحت اشیاء خوردنی تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں چھاپے مار کر فیکٹری اور ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے انہیں تنبیہی نوٹسز جاری کئے گئے۔ رحیم یار خان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سے بیورو نیوز کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے رحیم یار خان میں امان گڑھ کے نزدیک ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جس میں پانی کا آرو پلانٹ ہی نہیں تھا دوسرا وہاں صفائی کا بھی اتنہائی ناقص انتظام تھا جب کارخانے سے نکلنے والے برف کے بلاک چیک کئے گئے تو ان میں بھی کافی مٹی جمی ہوئی تھی جس پر ای ڈی او ہیلتھ نے موقع پر موجود اپنے اہلکاروں کو فیکٹری سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔ دریں اثناء ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے بستی کھوکھراں کے قریب چیکنگ کے دوران غلام شبیر احمد کے ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں پر صحت وصفائی کے اصولوں کے خلاف کھانا پکانے اور ترسیل کا سلسلہ جاری تھا جس پر ڈی ڈی او ہیلتھ نے مقامی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر /کنٹرولر خانیوال زید بن مقصود کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خالد کریم قریشی کی نگرانی وسیم سجاد انسٹرکٹر سول ڈیفنس آفس خانیوال نے ضلع کے مختلف ہوٹلوں کا اچانک معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات نا مکمل ہونے پر کیفے گلاب ‘ بسم اللہ ہوٹل ‘ خان ہوٹل ‘ چاند ریسٹورینٹ ‘ کیفے ممتاز ‘ الفیصل ہوٹل ‘ نعمت کدہ ہوٹل ‘ پاک چائنہ ہوٹل ‘ المدینہ ہوٹل ‘ المکہ ہوٹل ‘ سپر میانوالی ہوٹل ‘ وادی نمل اعوان میانوالی ہوٹل ‘ فورٹ ریسٹورینٹ ‘ بختاور ہوٹل ‘ السعودیہ ریسٹورینٹ ‘ الجدہ ریسٹورینٹ ‘ العمار ریسٹورینٹ ‘ عمر فاروق بیکرز اینڈ ریسٹورینٹ کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس خالد کریم قریشی نے ہدایت کی کہ ہوٹل مالکان 7یوم کے ندر آگ بجھانے کے انتظامات مکمل کریس آگ بجھانے کے انتظامات نہ کرنے پر سول ڈیفنس سپیشل پاور رولز کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔ راجن پور سے نامہ نگار، اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرفیاض کریم لغاری ، ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرمحبت علی چوہدری کی سرپرستی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ راجن پور ،جام پوراورروجھان کے ہمراہی ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹرمحمداکرم وسیم نے ڈسٹرکٹ فوڈانسپکشن ٹیم کے تحت اپنے تحصیل فوڈانسپکٹروں کے ہمراہ ضلع بھرکی مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ، معائنہ وانسپکشن کرتے ہوئے852انسپکشن، 159سیمپل جن میں سے 12پاس اور147 لیبارٹری میں تجزیہ کے لئے زیرالتواء ہیں اور 35500/- روپے جرمانہ کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ KG/LTR کی صورت میں 274 سے زائداشیائے خوردنی کوپنجاب پیورفوڈآرڈی نینس1960 ؁ء ترمیمی ایکٹ 2016 ؁ء کے تحت تلف کیاگیا۔ 50سے زائدشکایات کا موقع پرازالہ کیاگیا اور ناقص صفائی ستھرائی پر 30سے زائد مالکان کو وارننگ کے نوٹس جاری کئے گہ کہ 3سے7یوم کے اندرماحول ٹھیک کرلیں وگرنہ کاروباربندکردیں۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائند ہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او خانیوال،ای ڈی اوہیلتھ خانیوال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر ارشد ملک،سکول ہیلتھ نیوٹریشن آفیسرچوہدری کامرا ن شہزاد کے ہمراہ ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کی کھانے پینے کے ہوٹلوں پر اچانک چھاپے مارے،اس دوران محکمہ صحت کی ٹیم کی طرف سے مختلف ہوٹلوں کے کچن چیک کرتے ہوئے کھاناپکانے اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،صفائی کے ناقص انتظامات کرنے پر لاثانی ہوٹل مالک کو 1ہزار روپے،اسلم ہوٹل والے کو2ہزار روپے سمیت متعدد ہوٹل مالکان کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ کاروائی کے خوف سے پل 132،رحیماچوک،علی شیرواہن،پل پنجوپر قائم ہوٹل مالکان ہوٹل بند کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او اہیلتھ جہانیاں ڈاکٹر ارشد ملک کی طرف سے ہوٹل مالکان کو صفائی انتظامات بارے سخت وارننگ بھی دی گئی۔ میر ہزار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خادم اعلی پنجاب کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جتوئی نے جہان پور ،سبائے والا،میں متعدد دکانوں پر چھاپے مارے اور نرخنامے چیک کئے تو ایاز حسین ولد اللہ بخش بلوچ،محمد صادق ولد خدا بخش فوجی،رانا لیاقت علی ولد محمد شریف راجپوت اورعبدالغفور ولد غونث بخش سومرونے نرخنامے آویزاں نہ کئے ہوئے تھے مجسٹریٹ کو دیکھتے ہی چاروں دکاندار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جتوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں ۔مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق محمد حسین خا ن گو پا نگ نے اپنے بیان میں کہا کہ مٹھن کو ٹ و گرد نوا ح کی بیکر یو ں میں کھا نے پینے کی اشیاء بسکٹ ،پا پے،کیک ، ودیگر مختلف قسم کاکھا نے پینے کا سامان نا قص دو نمبر گھی آئل سے تیار کئے جا رہے ہیں۔ شہر فرید ؒ کے مختلف چو کو ں گلیو ں اور بازار میں دو نمبر جوس ،مشرو بات برف گو لے ، آئس کر یم ،پکوڑے ،سموسے ناقص تیل سے تیار کئے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے ڈی سی او را جن پور سے پرزور مطا لبہ کیا ہے کہ مٹھن کو ٹ و گرد نوا ح میں ملا وٹ ما فیا کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے ۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی شہر میں و مضافات میں ہوٹلوں میں خوردنوش کی غیر معیاری اشیاء کی دھڑے سے فروخت اس کے علاوہ ملاوٹ مافیا چھا گیا ۔ سالن غیر معیاری کیمکل سے تیار کئے جارہے ہیں ۔ جس سے صحت پر برے اثرات نمودار ہو رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ جتوئی میں شدیدگرمی ہے ۔ مشروبات کی بھر مار ، غیر معیاری قلفیوں کی ریڑھی کی قطاریں واضح کرتی ہیں کہ بچوں اور بڑوں میں سانس کی بیماریپھیل رہی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف آپریشن کرکے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ دھنوٹ سے نامہ نگار کے مطابق دھنوٹ کے ہوٹلوں پر مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑالے سے جاری ہے۔ گزشتہ روز دھنوٹ کے معروف ہوٹل مرحبا پر محمد عرفان اور عباس نے کھانا کھایا تو اچانک ان کی طعبیت خراب ہوگئی۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او لودھراں ،کمشنر ملتان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...