محکمہ صحت کی عدم توجہی، گیسٹرو شدت اختیار کرنے لگا

محکمہ صحت کی عدم توجہی، گیسٹرو شدت اختیار کرنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، خانیوال (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) محکمہ صحت ملتان کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث گیسٹرو کے مرض میں دن بدن اضافہ شروع ہوگیا۔ گذشتہ روز ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 163 مریضوں کو داخل کیا گیا۔ جن میں سے 75 مریضوں کو طبی امداد کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ نشتر ہسپتال میں 96 چلڈرن کمپلیکس میں 44سول ہسپتال میں 1فاطمہ جناح خواتین (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہسپتال میں 3 اور شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 19مریضوں کو لایا گیا ہے۔ دریں اثناء گزشتہ رو ز خانیوال اور گردو نوا ح سے 28افراد گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں 10خواتین بھی شامل ہیں تما م متاثرہ مریضو ں کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے طبی امدادکیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوا ل دا خل کر وا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، متاثرہ مریضو ں میں عبا س ، نسرین ، شمشا د، تا ج بی بی ، وقار ، فیصل ، رضوا ن ، بہزاد و دیگر شا مل ہیں۔