ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،91ملزم پکڑلئے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،91ملزم پکڑلئے

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ۔47اشتہاری مجرمان سمیت91ملزمان گرفتار۔ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملز م محمد ناصر سے 05لیٹر شراب ملزم محمد تنویر سے 05لیٹر شراب ، پاک گیٹ نے ملزم محمد حسین سے 510گرام چرس ،پولیس شاہ شمس نے ملزم وزیر علی سے 125گرام چرس ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم فیصل اور ملزم سکندر 60لیٹر شراب ، پولیس تھانہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کینٹ نے ملزم فریاد علی سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد سلیم ، ملزم بشیر اور ملزم نذر سے 25لیٹر شراب معہ چالو بھٹی ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم زین العابدین سے 1110گرام چرس ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم اکرم سے 08لیٹر شراب اور ملزم طارق سے 08لیٹر شراب ، پولیس تھانہ قادرپور راں نے ملزم اعجاز سے 330لیٹر شراب معہ چالو بھٹی اور ملزم بشیر سے 05لیٹر شراب ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم اعظم سے 05لیٹر دیسی شراب اور ملزم جنید سے 08لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عاصم سے 85لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم عبدالمجید سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان محمد آصف ، یامین ، محمد جاوید اور محمد لیاقت کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم فاروق، ملزم سجاد،ملزم ہمایوں اور ملزم محبوب احمد کو بغیر اجازت نامہ کے گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم محمد وسیم سے 52پتنگیں معہ 08گوٹے کیمیکل ڈور اور وٹک رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ صدرنے ملزم قاسم، ملزم حبیب الرحمان، ملزم اسد، ملزم تنویراور ملزم سجاد کو انتہائی خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے ، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم غلام شبیر کو تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم محمد زبیر کو شراب کے نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے اشتہاری ملزم الیاس قصوری کو بھگانے کے جرم میں ملزم سجاد کو قابو کر کے،پولیس تھانہ بی زیڈ نے اشتہاری ملزم اسلم کو بھگانے کے جرم میں ملزم اکرم کو اور اشتہاری ملزم ارسلان کو بھگانے جرم میں ملزم عثمان کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس نے47اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...