پرائمری،سیکنڈری کتب میں عبدالستار ایدھی کی زندگی پر نصاب مرتب کرنیکا کام شروع

پرائمری،سیکنڈری کتب میں عبدالستار ایدھی کی زندگی پر نصاب مرتب کرنیکا کام ...

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کی کتب میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی زندگی پر نصاب مرتب کرنے کا کام شروع ہوگیا تاہم اسکی حتمی منظوری بورڈ آف گورنر دے گا ٹیکسٹ بک بورڈ چوتھی،پانچویں،نویں اور دسویں جماعتوں کے نصاب مین عبدالستار ایدھی کی زندگی،شخصیت اور خدمات کے موضوعات پر مضامین مرتب(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کررہا ہے ۔عبدالستار ایدھی کی خدمات پر ٹیکسٹ بورڈ کی تیسری جماعت کی اردو کی کتاب میں کہانی کی صورت میں مواد پہلے سے بھی موجود ہے اس چیپٹر کو مزید ایڈوانس کرے دیگر جماعتوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔2017ء کے تعلیمی سیشن میں عبدالستار ایدھی کی زندگی پر مشتمل ابواب سیلبس کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...