چاچڑاں،مٹھن کوٹ کے درمیان چلنے والی لانچوں میں اوورلوڈنگ،حادثات کا خطرہ

چاچڑاں،مٹھن کوٹ کے درمیان چلنے والی لانچوں میں اوورلوڈنگ،حادثات کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹھن کوٹ(نامہ نگار)چاچڑاں شریف اور مٹھن کوٹ کے درمیان دریائے سندھ میں چلنے والی لانچوں میں اوورلوڈنگ کی وجہ سے سنگین حادثات کا شدید خطرہ ہے محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے نشتر گھاٹ کے تمام پلوں کو سازش کے تحت توڑ دیا گیا ہے حالانکہ دریا میں پانی کافی حد تک معمول کی سطح پر آگیا ہے دریا میں چلنے والی لانچوں میں40افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے مگر لانچ مالکان رقم کی لالچ میں70،80افراد کے علاوہ موٹر سائیکل اور جانوروں کو بھی ٹھونس دیتے ہیں فی مسافر سے ناجائز کرایہ120روپے اور(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
موٹر سائیکل کا کرایہ بھی 70روپے وصول کرنے لگے۔شعبہ مکینیکل کے نائب صدر ذوالفقار علی ٹیڈی اور میاں اللہ بخش نے کہا کہ دریائے سندھ مین پانی کی سطح اتنا نہیں بڑھی تھی لیکن نشتر گھاٹ پر قائم عارضی سٹیل پلوں کو محکمہ ہائی وے اہلکاروں نے لانچ مالکان کے ساتھ ملی بھگت کرکے ایک سازش کے تحت عوام کو خوار اور ان سے لوٹ کھسوٹ کرنے کیلئے تمام پلوں کو توڑ دیا گیا انہوں نے ڈی سی او راجن پور چوہدری حسین گجر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چاچڑاں شریف اور مٹھن کوٹ کے درمیان درایائے سندھ پر چلنے والی لانچ مالکان کو اوور لوڈنگ کرنے اور مسافروں سے لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔