پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی کا سینٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ، قائم علی شاہ ان کی جگہ سینٹر بنیں گے

پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی کا سینٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ، قائم علی شاہ ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر سعید غنی سندھ حکومت میں مشیر مقرر ہونے کے بعد سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دینگے۔ ان کی جگہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید ٰ قائم علی شاہ سندھ اسمبلی سے مستعفیٰ ہوکر سینٹ کا الیکشن لڑیں گے۔دنیا نیوز نے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قائم علی شاہ کی جگہ ان کے بیٹے اسد شاہ ان کی سیٹ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔واضح رہے کہ سعید غنی سند حکومت میں مشیر بن گئے ہیں وہ مشیر محنت کا چارج لیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...