ٹوپی میں عنقریب کیڈٹ کالج کا قیام عملمیں لایا جائیگا :اسد قیصر

ٹوپی میں عنقریب کیڈٹ کالج کا قیام عملمیں لایا جائیگا :اسد قیصر

صوابی( بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی شہر میں کیڈٹ کالج کے قیام کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیڈٹ میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور جدید ہسپتال بھی قائم کیا جائیگاان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گدون صنعتی بستی میں 184ملین روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل کالج کی تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان اور نیا صوابی بھی تعمیر کر رہے ہیں صوابی میں گجو خان میڈیکل کالج ، وومن یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت ، ذرائع مواصلات ، ایریگیشن اور ایگرکلچر کے مد میں میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہے جن کی تکمیل کے باعث ایک نیا صوابی معرض وجود میں آئیگا جس سے خوشحالی اور آسودگی کا نیادور شروع ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کالج کی تعمیر سے علاقے کے نوجوانوں کو تکنیکی مہارتوں کے حصول میں سہولت میسر ہو جائے گی اور نوجوان با آسانی اپنے گھر کی دہلیز ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر سکیں گے سپیکر نے کہا کہ ٹوپی میں کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور جدید ہسپتال بھی ہو گا انہوں نے اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ٹوپی کے شکستہ حال پل کی تعمیر کو تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے سپیکر نے کہا کہ گجو خان میڈیکل کالج میں اس سال کلاسوں کا اجراء کیا جائیگا جس سے ضلع میں میڈیکل کے طلبہ کو تعلیمی سہولت میسر ہو جائے گی سپیکر نے کہا کہ انہوں نے ضلع صوابی میں میگا پراجیکٹ کی تعمیر پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے میرا مقصد عوام اور حقیقی معنوں میں سہولیات کی فراہمی اور ان کی زندگیوں میں مثبت انقلاب لانا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ جدید سہولیات فراہم کر کے ایک نیا صوابی تعمیر کر کے دم لیں گے سپیکر نے کہا کہ ضلع میں کھیل کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے جدید سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے ضلع بھر میں صحت مند سر گر میوں کاآغاز ہو جائیگا سپیکر نے کہا کہ عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کر کے دکھاؤنگا#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...