جناح اسپتال کے ایم ایل او کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر جناح اسپتال کے ایم ایل او کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمات میں گواہی دینے کے لیے پیش نہ ہونے پر ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر جگدیش کمار کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6اگست تک ملتوی کردی ہے ۔