غیرقانونی اسلحہ کیس،4ملزمان کو7،7سال قید کی سزا

غیرقانونی اسلحہ کیس،4ملزمان کو7،7سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں چار ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنادی ہے۔ہفتہ کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوان عدالت نے 4 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔ ملزمان میں راشد، طارق، مظہر اور سعید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چاروں ملزمان کو 2014 میں گرفتار کیا گیا تہا۔ ملزمان کو ایئر پورٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا تھا۔