کرم ایجنسی ،دریائے کرم سے 5 سالہ بچی کی لاش برآمد

کرم ایجنسی ،دریائے کرم سے 5 سالہ بچی کی لاش برآمد

پاراچنار (نمائندہ پاکستان )کرم ایجنسی میں دریائے کرم سے پانچ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔ فوری طور پر بچی کی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق اپر کرم ایجنسی جوزاک بوشہرہ کے مقام پر دریائے کرم کے کنارے سے ایک بچی کی لاش ملی ہے جو پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے جان بحق ہوگئی ۔ مقامی قبائل نے بچی کی لاش کو پانی سے نکال کر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے انتظامیہ نے بچی کی ورثا کی تلاش شروع کردی ہے تاہم بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...