ڈیر ہ میں گھر پر فائرنگ سے بچی جاں بحق ،ماں زخمی

ڈیر ہ میں گھر پر فائرنگ سے بچی جاں بحق ،ماں زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)رتہ کلاچی اسٹیڈیم کے قریب مسلح افراد نے ایک مکان میں فائرنگ کرکے چار سالہ بچی کو قتل جبکہ اس کی ماں کو زخمی کردیا ،ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے ،صد ر پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ زخمی ماں کی رپورٹ پر قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں رتہ کلاچی اسٹیڈیم کے قریب جہانگیر مروت کے گھر میں صبح سویرے 3.30بجے مسلح افرادداخل ہوئے اور انہوں نے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس سے گھر میں موجود جہانگیر کی چار سالہ حورین بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ حورین بی بی کی ماں گلشن بی بی زوجہ جہانگیر شدید زخمی ہوگئی ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی گلشن بی بی کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔ صدر پولیس نے زخمی گلشن بی بی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...