ڈیرہ میں قحبہ خانہ پر پولیس کا چھاپہ ،3 خواتین ،7 مرد گرفتار

ڈیرہ میں قحبہ خانہ پر پولیس کا چھاپہ ،3 خواتین ،7 مرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ او کینٹ محمد نواز کا پولیس نفری کے ہمراہ بستی گھائیانوالی میں عمل دارا بی بی کے بدکاری کے اڈے پر چھاپہ ،تین خواتین سمیت سات ملزمان گرفتار کرکے بدکاری کے دھاندہ سے برآمد ہونے والی ہزاروں روپے کی رقم ،شراب،اسلحہ اور دو موٹرسائیکل برآمد کرلئے ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بستی گھائیانوالی میں عوامی شکایات پر عمل دارا بی بی کے بدکاری کے اڈے پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران فحش حالت میں موجود سید حسن ،اللہ نواز سکنائے گرہ رحمن ، عظمت اللہ سکنہ عبدالخیل ،یوسف سکنہ ٹانک اور کنیز بی بی ،زیبا مائی سکنہ ملتان اور بدکاری کے اڈے کی مالک عمل دارا بی بی کو گرفتار کرکے موقع سے ایک بوتل شراب اور عمل دارا بی بی سے دھندہ کی رقم 50000ہزار روپے ،ایک پستول تیس بور اور 15کارتوس اوردو موٹرسائیکل برآمد کرلئے پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف 71A-371B-294-15AA-4PEHOکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...