تیمرگرہ ،ضلع کونسل کا اجلاس ،اپوزیشن کی جانب سے ہلڑ بازی کا شکار

تیمرگرہ ،ضلع کونسل کا اجلاس ،اپوزیشن کی جانب سے ہلڑ بازی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) تفر یحی مقام لڑم میں منعقدہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے ہلڑ بازی کا شکا رہو گیا ، اتحادی جماعت پی ٹی آئی اور اپو زیشن نے ایجنڈ ے کی کا پیاں پھاڑ دی ،ضلع کونسل کے اجلاس سے واک آوٹ،گزشتہ روز ضلع کونسل کے چھوتے روز کا اجلا س زیر صدارت اسپیکر عبدالر شید منعقد ہوا،جس میں مقامی ایم پی ایز اعزازالملک افکاری ،سعید گل ،ڈپٹی کمشنر عر فا ن اللہ خان وزیر اور ضلعی پولیس آفیسر علی اکبر شاہ خصوصی طور پر مد عو تھے ،جبکہ ڈسٹر کٹ کونسلر ز نے بھی اجلاس میں کثیر تعداد میں شر کت کی ،وادی لڑ م کا تفر یحی نقشہ دنیا کے سامنے پیش کر نے اور سہولیات فراہمی کی غرض سے منعقدہ اجلاس اُ س وقت بد نظمی کا شکا ر ہو گیا جب بیشتر ممبران نے علاقہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے تجاویر دینے کی بجا ئے لمبی چوڑی تقاریر کی اور قائمہ کمیٹیوں میں نظر انداز کر نے جیسے روایتی موضوعات کی آڑ میں جماعت اسلامی کی اتحادی پی ٹی آئی کے اراکین نے اجلاس سے واک آوٹ کر کے ایجنڈ ے کی کا پیاں پھاڑ دی جس کا اپوزیشن جماعتوں نے بھرپو ر ساتھ دیا ،مبصرین نے مہمانوں کی موجو د گی میں اپو ز یشن جما عتوں کے رویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لڑ م ٹاپ میں تفریحی مواقع بڑ ھانے کے لئے تجاویز دینے کی بجا ے مذ کورہ دن احتجاجی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے