تیمرگرہ میں ضلع کونسل لوئر دیر کے اجلاس کا انعقاد

تیمرگرہ میں ضلع کونسل لوئر دیر کے اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) ضلع کونسل لوئیر دیرکا خصوصی اجلاس پر فضا وادی لڑم میں ضلع نائب ناظم عبدالرشید منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لوئر دیر عرفان اللہ وزیر، ڈی پی او علی اکبر شاہ، کونسل کے مرد و خواتین ممبران کے علاوہ ضلعی افسران اور اراکین صوبائی اسمبلی اعزازالملک افکاری اور سعید گل نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سطح سمندر سے 8500فٹ بلندی پر واقع پرفضا مقام لڑم ٹاپ پر منعقد کرانے کا مقصد ضلع دیر میں سیاحت کو فروغ دینے سمیت یہا ں کے عوام کو درپیش مسائل سے حکومتی ایوانوں کو آگاہ کرنا تھا۔ اجلاس سے اراکین کونسل برکت خان ،شاد نواز خان، عزیزا للہ ، قیصر خان اور ہوا خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑم ٹاپ ایک پر فضا مقام ہے لیکن یہا ں پانی کی شدید قلت اور سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے سیاح یہاں کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ مسائل پر توجہ دیکر اس کی حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ ناظم ، حاجی محمد رسول خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہیں جبکہ ضلعے میں سیاحت کی فروغ کے لئے صوبائی حکومت سے خصوصی گرانٹ دینے کے لئے بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں کوئی اپوزیشن نہیں کیونکہ اس پسماندہ ضلع کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور ہر کام ان کے مشاورت سے انجام دیا جائیگا۔اجلاس سے ممبر صوبائی اسمبلی اور جاعت اسلامی کے ضلعی آمیر اعزازالملک افکاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ دراصل ہمارے صلاحیتوں کا ایک امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دیر میں وسائل کی کوئی کمی نہیں جس کو بروئے کار لاکر ضلع دیر کی قسمت تبدیل کی جاسکتی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام منتخب ممبران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔