ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان ) ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات کی اور ان سے اقلیتی برادری بالخصوص عیسائیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ۔ وفد کی قیادت پاسٹر عدنان کر رہے تھے جبکہ وفد میں مسیحی برادری درگئی کے صدر راشد مسیح ، تحصیل بٹ خیلہ کے صدر شکیل ارشد مسیح ،جنرل سیکرٹری عظیم ، درگئی کے چوہدری عندلیب ، آرشد مسیح ، یوتھ کے ذیشان ،عرفان ، آرشد اور پبی کے چوہدری صدیق بھی شامل تھیں ۔جبکہ اس موقع پر ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ، ناظم یونین کونسل درگئی حاجی محمد طیب ، پی پی پی کے رہنماء فضل حق ، سید مولا اور دیگر قائدین بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچہ نے اقلیتی برادری کے لئے تحصیل درگئی میں کمیونٹی ہال بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اپنے طرف سے اورایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ کی فنڈز سے تحصیل درگئی میں اقلیتی برادری کے لئے ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرینگے جس میں وہ اپنے رسم و رواج کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں جبکہ ضلعی ، تحصیل اور ویلج کونسلوں میں ان کے لئے مخصوص نشستیں رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پروپوزل پر ضلعی بجٹ تیار کرنے کا اختیار دیا جائے تو منفرد ترقیاتی منصوبے تیار کرسکتے ہیں جس سے عوام حقیقی طور پر تبدیلی محسوس کرینگے ۔ بلدیاتی نظام ایک بہترین نظام ہے تاہم اختیارات کی منتقلی نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل اور ہیلتھ اور ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کی مد میں خطیر رقم خرچ کی جائیگی جس سے غریب عوام کی حالت بدلنے میں مدد ملے گی ۔اس موقع پر مسیحی برادری نے ضلع ناظم سید احمدعلی شاہ باچہ اور ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ کو اپنے طرف سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...