پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کوسعید غنی کی نشت پر سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کوسعید غنی کی نشت پر سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا
پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کوسعید غنی کی نشت پر سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا 

میڈ یارپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سید قائم علی شاہ کو سینٹر بنانے کیلئے مشاور ت شروع کر دی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی اپنی نشست سے مستعفی ہونگے اور ان کی جگہ سید قائم علی شاہ کو منتخب کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ سید قائم علی شاہ کی سندھ اسمبلی کی نشست پر ان کے بیٹے سید اویس شاہ کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سندھ میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد سینٹر سعید غنی کومعاون خصوصی برائے لیبر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -