شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواء ہونے والے بچے بازیاب، ملزم گرفتار

شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواء ہونے والے بچے بازیاب، ملزم گرفتار
شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواء ہونے والے بچے بازیاب، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہورکے علاقے شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواء ہونے والے دو بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ۔

24نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ اور لوئر مال سے اغواءہونے والے دو بچوں امجد اور فیضان کو ٹریفک وارڈنز نے بازیاب کرا لیا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ رکشہ ڈرائیور سات سالہ امجد کو رکشے میں اغواءکر کے لیجا رہا تھا کہ شاہدرہ چوک میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن نے بچے کو رنجیروں میں جکڑا دیکھ کر رکشے کو روکا اور بازیاب کرا لیا ۔ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کی حراست میں دے دیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب 8سالہ فیضان کو داتا دربار کے قریب سے ٹریفک وارڈن نے تحویل میں لیا اور متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا جنہوںنے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم اس کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے اغواءکیا گیا تھا یا لاپتہ تھا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملز م سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا جبکہ بازیاب کرائے گئے دونوں بچوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہیں کیسے اور کہاں سے اغواءکیا گیا تاکہ اغواءکاروں کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جا سکے ۔

مزید :

لاہور -