پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے : آرمی چیف

پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے : آرمی چیف
پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے : آرمی چیف

  


چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی ہے ۔پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور انہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔آپریشن ضرب عضب ہمارے پختہ عزم کا تسلسل ہے،پاک فوج کی بےپناہ قربانیوں کےباعث آج ہم پرامن فضامیں سانس لےرہےہیں۔

چترال میں شندور پولو فیسٹیول کی افتتاخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا،مصیبت کی گھڑی،وطن کےدفاع،عوام کیلئےپاک فوج نےکسی قربانی سےدریغ نہیں کیا, خوشی ہویا مصیبت، پاک فوج دفاع وطن کیلیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کریگی.آج ہم جس پر امن فضا میں ہیں وہ عوام و افواج کی بےپناہ قربانیوں کاثمرہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ تمام آفات اور مشکلات میں پاک فوج اور ایف سی نےعوام کا بھرپور ساتھ دیا،ہمیشہ کوشش رہی ہےکہ عوام کوہرمیدان میں بہترمواقع فراہم کیےجائیں۔’’مجھے احساس ہےکہ چترال اورگلگت کےلوگ مشکل دورسےگزر رہےہیں‘‘مگر وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم وترقی اور امن وسلامتی کی پہنچان بنےگا۔

پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اورزخمیوں کو ہسپتال متنقل کیا ، انہوں نے شندور میلے کے کامیاب انعقاد پر فیسٹیول کے منتظمین کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔آرمی چیف نے پولو میچ بھی دیکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔پائیدارامن کےحصول کاسفرپورےملک میں عزم کےساتھ جاری رہےگا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...