لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں واش روم سے 6 کلو ہیروئن برآمد

لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں واش روم سے 6 کلو ہیروئن برآمد
لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں واش روم سے 6 کلو ہیروئن برآمد

  


لاہور (ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کی روانگی سے قبل جہاز کے واش روم میں چھپائی گئی 6 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی جس سے ائرپورٹ پر سراسمیگی پھیل گئی۔ بتایا گیا ہے لاہور سے دوبئی جانے والی پرواز پی کے 203 کے مسافر جہاز میں سوار ہو چکے تھے کہ اطلاع ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائرپورٹ سکیورٹی فورس اور اے این ایف نے جہاز کی تلاشی لی اور واش روم اور اس سے ملحقہ حصے سے 6 کلو ہیروئن برآمد کر لی اور جہاز کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔ جبکہ پرواز میں موجود تمام مسافروں اور عملے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر دلہن کے لہنگے سے ایسی چیز برآمد کہ وہاں موجود افسر بھی چکر ا کر رہ گئے

ذرائع کے مطابق حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے جبکہ پی آئی اے نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا دی ہے۔

مزید : لاہور


loading...