میئر استنبول کے 2 روزہ دورہ لاہور پر 85 لاکھ 83 ہزار روپے خرچ ہوئے، تفصیلات جاری

میئر استنبول کے 2 روزہ دورہ لاہور پر 85 لاکھ 83 ہزار روپے خرچ ہوئے، تفصیلات جاری
میئر استنبول کے 2 روزہ دورہ لاہور پر 85 لاکھ 83 ہزار روپے خرچ ہوئے، تفصیلات جاری

  


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب انفارمیشن کمیشن کے حکم پر کمشنر لاہور ڈویژن نے میئر استنبول کے 2 روزہ دورہ لاہور پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پبلک کر دیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور کینٹ کے رہائشی علی جاوید ڈوگر نے کمشنر لاہور ڈویژن کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 ءکے تحت درخواست دی کہ اسے استنبول کے میئر قادر ٹوپباس کے اپنے وفد کے ہمراہ 15 اور 16 اپریل 2016 ءکو دورہ لاہور پر آنے والے حکومتی اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں جو اسے فراہم نہ کی گئیں۔ معلومات نہ ملنے پرعلی جاوید ڈوگر نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو شکایت کی کہ کمشنر لاہور کو معلومات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

وہ اسلامی ملک جہاں ہر تیسری خاتون اپنے شوہر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتی ہے، ایسی خبر آگئی جو مَردوں کے ہوش اُڑادے

پنجاب انفارمیشن کے حکم پر کمشنر لاہور نے میئر استنبول کے دورے کے اخراجات کی تفصیلات پبلک کر دیں جس کے مطابق 2 روزمیں 85 لاکھ 83 ہزار 486 روپے خرچ ہوئے۔

مزید : لاہور


loading...