طیب اردغان کا صدر کی توہین کرنے کے الزام کے تحت درج تمام مقدمات ختم کرنے اور آرمی چیف کو صدر کے ماتحت لانے کا اعلان

طیب اردغان کا صدر کی توہین کرنے کے الزام کے تحت درج تمام مقدمات ختم کرنے اور ...
طیب اردغان کا صدر کی توہین کرنے کے الزام کے تحت درج تمام مقدمات ختم کرنے اور آرمی چیف کو صدر کے ماتحت لانے کا اعلان

  


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایسے تمام افراد کے خلاف عائد مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر صدر کی توہین کرنے کا الزام ہے،انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ صدر کے ماتحت کام کرے گا۔

نجی ٹی وی اے آروائے نیوزکے مطابق ترک صدر نے جمعہ کو صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں توہین صدر کے مرتکب افراد پر دائر مقدمات ختم کرنے کی نوید سنا دی ہے جب کہ باغیوں کی ناکامی کے بعد ترک میں جاری ہنگامی اقدامات پرتنقید کرنے والی عالمی میڈیا سمیت دیگر ممالک کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ تمام فوجی سربراہوں کو وزارت دفاع کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا اور وزیر دفاع تمام دفاعی امور کے کپتان ہوں گے اس کے علاوہ خفیہ ایجینسی کے سربراہ اور چیف آف آرمی اسٹاف کو صدر کے ماتحت لائیں گے جس کے لیے آئین میں درکار ترامیم کی جائیں گی ان فیصلوں کو اتوار کو سرگاری گزٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...