ہرارے ٹیسٹ: کیویز نے کمزور زمبابوین کا آسانی سے شکار کر لیا، نیوزی لینڈ کی ایک اننگ اور 117رنز سے جیت

ہرارے ٹیسٹ: کیویز نے کمزور زمبابوین کا آسانی سے شکار کر لیا، نیوزی لینڈ کی ...
ہرارے ٹیسٹ: کیویز نے کمزور زمبابوین کا آسانی سے شکار کر لیا، نیوزی لینڈ کی ایک اننگ اور 117رنز سے جیت

  


ہرارے(نیوز ڈیسک) کیویز نے کمزور زمبابوین کو پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی آسانی سے شکار کر کے پہلا ٹیسٹ ایک اننگ اور 117رنز سے اپنے نام کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 576رنز بنائے ۔ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگ میں 164اور دوسری اننگ میں 295رنز بنائے۔ چوتھے روز زمبابوے نے اپنی دوسری نا مکمل اننگ شروع کی تو شان ولیمز 119اور اروین 50 نیوزی لینڈ کے باولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 118رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو اننگ کی شکست سے بچا نہ سکے۔بولٹ نے چار، ساوتھی اور واگنر نے دو دو وکٹیں ھاصل کیں۔ روس ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں میں دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہرارے میں ہی 6اگست سے کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...