”ابھی تم میں پختگی نہیں آئی“ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز گلین میکسویل کو سری کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ

”ابھی تم میں پختگی نہیں آئی“ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز گلین میکسویل کو ...
”ابھی تم میں پختگی نہیں آئی“ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز گلین میکسویل کو سری کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ

  


سڈنی(نیوز ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر ٹیم سے ایک روزہ کرکٹ کے سپشلسٹ بلے باز گلین میکویل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کو کہا گیا ہے کہ ابھی ان میں پختگی نہیں آئی ابھی وہ اپنی توجہ اپنے کھیل پر دیں تاکہ ان کو سلیکٹ کیا جا سکے۔یاد رہے کہ میکسویل 2012کے بعد سے ٹیم کے ایک روزہ سکواڈ کا مسلسل حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دس میچوں میں صرف 11کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ٹیم سے نکالا گیا ہے۔سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سمتھ کپتان ہونگے۔ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جارج بیلی، کالٹر نائل، جیمز فالکنر، ہیزل ووڈ، ایرون فنچ، ہنریکس، عثمان خواجہ، شان مارش، مچل مارش، نیتھن لیون، مچل سٹارک، میتھیو وید، ایڈم زمپا شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...