کشمیر کا نعرہ سیاست کے بجائے اصول کے طور پر اپنا نا چاہیے :پرویز رشید
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کشمیر کے نعرے کو سیاست کے طور پر اپنا نے کے بجائے اصول کے طور پر اپنا نا چاہیے ۔لاہور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دو نعرے پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ،ایک اسلام کا نعرہ اور دوسرا کشمیر کی آزادی کا نعرہ ،ان دونوں نعروں کو سیاست کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان نعروں میں سیاست پوشیدہ رہی لیکن کشمیر کے نعرے کو ہمیں ایک اصول کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاک ہ کشمیری اپنی جدو جہد کے لیے جو بھی راستہ اپنا نا چاہیں وہ ان کا حق ہے ،یہ حق کشمیریوں کو عالمی قانون اور اخلاقیات بھی دیتے ہیں ۔پرویز رشید نے کہا کہ اگر آزادی کے لیے کشمیر اپنا حق استعمال کر رہے ہیں تو ہمیں اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے ہو ش کے ساتھ ان کا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیریوں کا ساتھ ضرور دینا ہے لیکن اس طرح سے ساتھ نہیں دینا کے بھارت دنیا کے سامنے ہمارے خلاف پراپیگنڈ ا کر سکے ۔