ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل کی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز: ڈومینک ری پبلک کی ماڈل دوست سے شادی کر لی

ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل کی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز: ڈومینک ری پبلک کی ...
ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل کی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز: ڈومینک ری پبلک کی ماڈل دوست سے شادی کر لی

  


کنگسٹن(نیوز ڈیسک)نامور ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر آندرے رسل نے بھی اپنی زندگی کی نئی اننگ کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ انہوں نے اپنی دیرینہ دوست جیم لیورا سے گزشتہ روز شادی کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان کی اہلیہ کا تعلق ڈومنیکن ری پبلک سے ہے۔ وہ ایک ماڈل ہیں۔ دونوں کی نومبر 2014 میں منگنی ہوئی تھی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی اننگ ان کیلئے خوشی لاتی ہے یا غمی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ رسل کے سر پر ڈوپنگ ٹیسٹ سے راہ فرار اختیار کرنے کے الزام میں پابندی کی سزا لٹک رہی ہے۔ اگر وہ قصوروار پائے گئے تو کھیل کے دروازے 2 برس کیلئے بند ہوجائیں گے۔دوسری طرف آئی پی ایل میں ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھی ان کو نئی زندگی شروع کرنے کی مبارکباد دی ہے۔

مزید : کھیل


loading...