روجر کپ: فائنل میں عالمی نمبر ون جاکووچ نے جاپان کے ٹینس سٹار کی نیشیکوری کو پچھاڑ دیا
ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)روجر کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مین عالمی نمبر ون سربیا کے نواک جاکووچ نے جاپان کے عالمی نمبر چھ کی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اور 1000اے ٹی پی پوائنٹس جیت لئے ہیں۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ کے پہلے سیٹ میں جاکووچ اور کی نیشیکوری کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن عالمی نمبر ون نے سیٹ اپنے نام کر لیا۔ دوسرے سیٹ میں جاکووچ نے اپنے حریف کو سنبھلنے نہ دیا اور یہ سیٹ بھی اپنے نام کرکے ٹائٹل بھی جیت لیا۔ ان کو اس جیت پر سات کروڑ روپے کا انعام اور 1000اے ٹی پی پوائنٹس دیئے گئے۔