عمران کی قیادت پر فخر ہے،سرکاری محکموں میں شفافیت اور دیانتداری کی قابل تقلید مثال قائم کی:پرویز خٹک

عمران کی قیادت پر فخر ہے،سرکاری محکموں میں شفافیت اور دیانتداری کی قابل ...
عمران کی قیادت پر فخر ہے،سرکاری محکموں میں شفافیت اور دیانتداری کی قابل تقلید مثال قائم کی:پرویز خٹک

  


مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے کے تمام محکموں میں شفافیت اور دیانتداری کی قابل تقلید مثال قائم کر دی ہے۔

مانسہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو عزت نفس کی بحالی،کرپشن کے خاتمے جیسے میگاپروجیکٹس دیئے۔ جب میں نے وزارت چھوڑ کرپی ٹی آئی جوائن کی توکہا گیاغلطی کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اگر تحریک انصاف میں نہ جاتاتو لوگوں کو کیا کہتا کہ میرا لیڈرنوازشریف یاآصف زرداری ہے۔مجھے عمران خان کی قیادت پر فخر ہے کہ میرا لیڈر کرپٹ نہیں اس کے دامن پر ایک پیسے کی بے ایمانی کا داغ نہیں۔ہم سات اگست سے ایسی تحریک چلائینگے کہ حکومت بھی حیران رہ جائےگی۔

مزید : قومی


loading...