’’تم نے دنیا کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا‘‘ترکی کے بعد ایک اور ملک امریکہ کیخلاف میدان میں آ گیا،ایسے للکارا کہ امریکہ کے ہوش اڑا دیئے

’’تم نے دنیا کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا‘‘ترکی کے بعد ایک اور ملک امریکہ کیخلاف ...
’’تم نے دنیا کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا‘‘ترکی کے بعد ایک اور ملک امریکہ کیخلاف میدان میں آ گیا،ایسے للکارا کہ امریکہ کے ہوش اڑا دیئے

  


کیٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے بعد ایک اور ملک نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہوئے اسے اوقات یاد دلا دی ہے۔ یہ جنوبی امریکہ کا ملک ایکواڈور ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ داخلہ نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے مالی معاملات میں شفافیت نہیں،ان میں ایکواڈور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ردعمل میں ایکواڈور نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”تم دنیا کے ٹھیکیدار اور جج نہیں ہوکہ ہر ملک کے فیصلے کرتے پھرو۔تم دیگر ممالک کی داخلہ پالیسیوں پر تنقید کا کوئی حق رکھتے ہو نہ تمہیں اس کا مینڈیٹ حاصل ہے۔“

ٹیلی سر ٹی وی (Telesurtv) کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے وزیرخارجہ گوئلومے لانگ کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کے پاس کوئی بین الاقوامی یا کثیرالجہتی مینڈیٹ نہیں ہے کہ وہ پوری دنیا کے لیے جج بن جائے۔ کسی بھی ملک کے پاس یہ اختیار نہیں ہے۔ اس کام کے لیے عالمی ادارے موجود ہیں، وہ دیگر ممالک کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ امریکہ کو ایک ملک کی حیثیت میں کسی بھی دوسرے ملک پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیںپہنچتا۔“واضح رہے کہ امریکہ نے ازخود مالی شفافیت کے معیارات مقرر کر رکھے ہیں جن کے مطابق وہ ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھی اس نے 57ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن پر مالی شفافیت کے میعارات پر پورا نہ اترنے پر تنقید کی گئی ہے۔ ایکواڈور نے اس فہرست کو ”امریکہ کی من مانی“ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

´´´´´´´´´´´´´´´

مزید : بین الاقوامی


loading...