بھارتی وزیر داخلہ پاکستان آنے کی غلطی نہ کریں ،انہیں کوئی ویلکم نہیں کرے گا :سینیٹر سراج الحق

بھارتی وزیر داخلہ پاکستان آنے کی غلطی نہ کریں ،انہیں کوئی ویلکم نہیں کرے گا ...
بھارتی وزیر داخلہ پاکستان آنے کی غلطی نہ کریں ،انہیں کوئی ویلکم نہیں کرے گا :سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان آنے کی غلطی نہ کریں، انہیں پاکستان میں کوئی ویلکم نہیں کرے گا، کشمیر کی آزادی معاشی ، قومیت یا علاقائیت کا مسئلہ نہیں یہ نظریاتی جنگ ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، کشمیری شہدا قبر میں بھی اپنے جسموں پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لپیٹ کر اترتے ہیں مگر ہمارے حکمران بھارت سے دوستی اور تجارت کے لیے کشمیری شہدا کے خون سے غداری کررہے ہیں۔

واہگہ بارڈر پر’’آزادی کشمیر مارچ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بھارتی ظلم و جبر پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ اسی یواین او نے مشرقی تیمور ، جنوبی سوڈان اور پاکستان کو دولخت کرنے میں بڑی مستعدی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں کوئی مستقل وزیر خارجہ نہیں بنایا اب میں حکمرانوں سے کہتاہوں کہ وہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کی بربریت کا شکار ہونے والے کشمیریوں کے لیے ایک نائب وزیر خارجہ ہی مقرر کر لیں جو کشمیر کے معاملے کو حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے لیے ایک ریلیف فنڈ قائم کرے تاکہ ہزاروں زخمیوں کے علاج معالجے کا کوئی انتظام کیا جاسکے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کی طرح پاکستان میں یوم سیاہ منائیں گے اور مظفر آباد سے چکوٹھی تک کشمیرمارچ کریں گے اور اعلان کریں گے کہ لائن آف کنٹرول کو نہیں مانتے اور اس دیوار برلن کو ایک دن گرا کر دم لیں گے۔

مزید :

قومی -