عمران خان کی قوم سے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

عمران خان کی قوم سے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
عمران خان کی قوم سے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ حنیف محمد دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہیں،حنیف محمد کی ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کا کوئی متبادل نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے عظیم پاکستانی کرکٹر حنیف محمد کی صحت کی بگڑتی حالت پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنیف محمد دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہیں،ان کی ملک و قوم کیلئے عظیم خدمات کا کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں پوری پاکستانی قوم سے حنیف محمد کی مکمل اور جلد صحتیابی کیلئے بارگاہ الٰہی میں خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

مزید : لاہور


loading...