نوازشریف کا طبیعت بہتر ہونے پر واپس جیل منتقل کرنے کا مطالبہ

نوازشریف کا طبیعت بہتر ہونے پر واپس جیل منتقل کرنے کا مطالبہ
نوازشریف کا طبیعت بہتر ہونے پر واپس جیل منتقل کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کردیا اور کہا ہے کہ میری بنیادی ٹریٹمنٹ ہوگئی ہے تو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کیا ہے۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ سےنوازشریف کو جیل نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے،اس لئے فی الحال انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے۔
پمز ہسپتال میں نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے ، نوازشریف کے بلڈ پریشر ، اور ای سی جی کے ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے ہیں جبکہ جگر اور گردوں کے ٹیسٹ بھی آج دوبارہ کیے جائیں گے جن کی رپورٹس شام میں آئیں گی ۔ڈاکٹر کی جانب سے مشورہ دیا جارہاہے کہ جس جگہ نوازشریف کا بائی پاس ہوا تھا انہیں وہیں منتقل کر دینا سب سے بہترین ہے ۔

مزید :

قومی -