آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے لاتوک چوٹی پرپھنسے روسی کوہ پیماکوبچالیا:آئی ایس پی آر

آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے لاتوک چوٹی پرپھنسے روسی کوہ پیماکوبچالیا:آئی ایس ...
آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے لاتوک چوٹی پرپھنسے روسی کوہ پیماکوبچالیا:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے لاتوک چوٹی پرریسکیوآپریشن کرتے ہوئے چوٹی پرپھنسے روسی کوہ پیماکوبچالیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کوہ پیماایلگزینڈرگوکوف 25 جولائی سے لاتوک پیک 1پر 20,650 فٹ کی بلندی پر پھنسا ہوا تھا اور اس کے پاس تین دن قبل کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ برفانی بادلوں کے سبب روسی کوہ پیما کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ریسکیو کرنے کی کوششیں 26 سے 30 جولائی تک جاری رہیں اور لاتوک1پیک پرپھنسے روسی کوہ پیما کوپاک فوج نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے مشکل آپریشن میں ریسکیوکیا اور کوہِ پیما الیگزینڈر گوبیافو کو ضروری علاج کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) اسکردو منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا ہے۔