متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے لئے عام معافی کا اعلان
دبئی (طاہر منیر طاہر) حکومت متحدہ عرب امارات نے امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے لئے ایمنسٹی عام معافی کی سکیم کا اعلان کیا ہے جو تین ماہ تک رہے گا۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے OPCمڈل ایسٹ کے کوارڈی نیٹرکیپٹن عاصم ملک نے بتایا کہ اس سکیم سے امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں دبئی قونصلیت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے تاہم اگر کسی بھی پاکستانی کو اس سلسلہ میں دشواری کا سامنا ہو یا مزیدمعلومات درکار ہوں تو وہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کوآرڈی نیٹر سے 00971567777860پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطہ کرنے پر سائلین کی بھرپور امداد کی جائے گی اور انہیں باعزت وطن روانہ کیا جائے گا۔