نگران حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام

نگران حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام
نگران حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران حکومت ایون فیلڈریفرنس میں سزاپانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں جائیدادضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام ہوگئی  اب نئی حکومت اس فیصلے پرعملدرآمدکرائے گی۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آئے 3ہفتے گزرگئے لیکن نگران حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کولندن فلیٹ ضبطگی کی ہدایت نہیں کی گئی اور نگران حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔تاہم ملک میں عام انتخابات کا کامیاب انعقاد ہو چکا ہے اس لئے اب نئی حکومت لندن فلیٹس ضبط کرنے کے فیصلے پرعملدرآمدکرائے گی۔