گلگت اورسکردو کے لوگ ہم سے زیادہ محب وطن ،ان علاقوں میں ہرپتھرپرپاکستان لکھا ہے، چیف جسٹس پاکستان

گلگت اورسکردو کے لوگ ہم سے زیادہ محب وطن ،ان علاقوں میں ہرپتھرپرپاکستان لکھا ...
گلگت اورسکردو کے لوگ ہم سے زیادہ محب وطن ،ان علاقوں میں ہرپتھرپرپاکستان لکھا ہے، چیف جسٹس پاکستان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے شمالی علاقہ جات کیلئے پی آئی اے کرایوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت اورسکردو کے لوگ ہم سے زیادہ محب وطن ہیں،ان علاقوں میں ہرپتھرپرپاکستان لکھا ہے،گلگت میں 2 سال کے دوران چوری ہوئی نہ قتل ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے شمالی علاقہ جات کیلئے پی آئی اے کرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اتنے پیارے لوگوں کونظراندازنہیں کیا جاسکتا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق نے گلگت بلتستان کوفراہم حقوق واپس لے لئے،چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب!اس معاملے پرعدالت کی معاونت کرنی ہے، سپریم کورٹ کا حکم نامہ ہے اس پرعمل نہیں ہوا،کیس 2 ہفتے کےلئے ملتوی کررہے ہیں۔

عدالت نے گلگت بلتستان کے ہوائی سفرکے کرایوں سے متعلق سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد