’’ مجھے معلوم ہے کہ چوہدری منیر نے ۔ ۔ ۔‘ چیف جسٹس نے مریم نواز کے سمدھی کا نام لے کر ایسی بات کہہ دی کہ وہ بے حد خوش ہوجائیں گے

’’ مجھے معلوم ہے کہ چوہدری منیر نے ۔ ۔ ۔‘ چیف جسٹس نے مریم نواز کے سمدھی کا ...
’’ مجھے معلوم ہے کہ چوہدری منیر نے ۔ ۔ ۔‘ چیف جسٹس نے مریم نواز کے سمدھی کا نام لے کر ایسی بات کہہ دی کہ وہ بے حد خوش ہوجائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ بار بار کہا جاتا ہے ایئر پورٹ چودھری منیر نے بنایا، چودھری منیر نے صرف رن وے بنایا تھا،بلا وجہ کسی کو بدنام نہیں کرنا چاہئے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں،میڈیا پر چلنے والے کلپ بھی سپریم کورٹ میں پیش کرد ی گئیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں پانی جمع ہوا تھا، بورڈنگ جاری کرنے والے کاو¿نٹر کے پاس پانی جمع نہیں ہوا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی پارکنگ بھی ایئر پورٹ کا حصہ ہوتی ہے، ہم نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے ڈیزائن نہیں تعمیرات کا جائزہ لینا ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے زیر تعمیر حصے میں پانی زیادہ جمع ہوا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ ایئر پورٹ کی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوئی،سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ منصوبہ 37ارب سے شروع اور 106ارب میں مکمل ہوا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ منصوبے کی لاگت میں اضافے کی ذمے داری کوئی نہیں لے گا،یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پانی کھڑا نہ ہو۔

عدالت نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ میں پانی کھڑا ہونے سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد