’’ ہم اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکان کیساتھ ہی بڑے ملک کےکرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا، امیدوں پر پانی پھیر دیا

’’ ہم اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان کے وزیراعظم ...
’’ ہم اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکان کیساتھ ہی بڑے ملک کےکرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا، امیدوں پر پانی پھیر دیا

  

آکلینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کر لی، نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔پی سی بی نےنیوزی لینڈ کوپاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریزکھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مشاورت کی گئی،تاہم سیکیورٹی رپورٹ نے ہمیں سیریز کھیلنے سے روکا ہے۔ نیوزی لینڈ کے پاکستان میں کھیلنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان اب نیوزی لینڈ کی متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے میزبانی کرے گا، سیریز میں 3ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل