این اے 158: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے یوسف گیلانی نے پٹیشن دائرکردی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 158ملتان میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے پٹیشن دائرکردی جس میں الیکشن کمیشن،آراواورمخالف امیدواروں کوفریق بنایاگیا ہے ۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ آراو نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے حکم پرعمل نہیں کرایا،استدعا ہے کہ اے این 158کے تمام پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کرائی جائے اور دوبارہ گنتی تک پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکاجائے۔