’’مسلم لیگ (ن) کے گیم نمبر مکمل لیکن ابھی خلائی مخلوق سے بچانے کیلئے ہم ۔ ۔ ۔ ‘‘ رانا ثناء اللہ نے حیران کن اعلان کردیا

’’مسلم لیگ (ن) کے گیم نمبر مکمل لیکن ابھی خلائی مخلوق سے بچانے کیلئے ہم ۔ ۔ ۔ ...
’’مسلم لیگ (ن) کے گیم نمبر مکمل لیکن ابھی خلائی مخلوق سے بچانے کیلئے ہم ۔ ۔ ۔ ‘‘ رانا ثناء اللہ نے حیران کن اعلان کردیا

  

لاہور  ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماء چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گیم نمبر مکمل ہو چکے ہیں، وہ خلائی مخلوق سے بچانے کیلئے آزاد امیدواروں کا نام فی الحال سامنے نہیں لائینگے۔

جبکہ ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کسی نے رابطہ کیا نہ کسی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزاد اراکین سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور وہ جلد آزاد اراکین کے ساتھ مل کر مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے جس میں آزاد اراکین ن لیگ کی حمایت کا اعلان کرینگے۔

دوسری جانب چوہدری نثار نے رانا ثنااللہ کے دعویٰ کے تردید کردی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ میڈیا چوہدری نثار کے حوالے سے غیر مصدقہ اور من گھڑت خبریں چلانا بند کرے۔ ترجمان چوہدری نثار نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا نہ تو کسی سیاسی پارٹی سے رابطہ ہے اور نہ انہوں نے کسی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور