وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے نام کااعلان آئندہ 24گھنٹے میں کردیاجائےگا،فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے نام کااعلان آئندہ 24گھنٹے میں کردیا جائےگا،عمران خان جس کے نام کا اعلان کریں گے،قبول کیاجائےگا۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کااعلان کردہ نام خیبرپختونخوا کے ایم پی ایزکوبھی منظورہوگا، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں وزیراعلیٰ بن رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے سب کومنظورہوگا۔