نگران پنجاب حکومت کا ملازمین کاسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ختم کرنے کافیصلہ

نگران پنجاب حکومت کا ملازمین کاسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ختم کرنے کافیصلہ
نگران پنجاب حکومت کا ملازمین کاسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ختم کرنے کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران پنجاب حکومت نے سی ایم،گورنرہاؤس اورسول سیکریٹریٹ کے ملازمین کے سپیشل الاؤنس ختم کرنے کافیصلہ کر لیاجس کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کوبھجوادی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ کوبھجوائی گئی سمری کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ اٹارنی پنجاب کاسپیشل الاؤنس بھی ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ سیکریٹری خزانہ نے ملازمین کابجٹ الاؤنس بھی ختم کرنے کی سفارش کردی ہے ۔جس کے تحت ملازمین کاسپیشل الاؤنس اوراسپیشل ڈیوٹی الاؤنس ختم کردیاجائے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور