اہم عہدوں پر تعینات افسران کپتان کے ریڈار پر،حلف اٹھاتے ہی افسران کی تبدیلی کا فیصلہ

اہم عہدوں پر تعینات افسران کپتان کے ریڈار پر،حلف اٹھاتے ہی افسران کی تبدیلی ...
اہم عہدوں پر تعینات افسران کپتان کے ریڈار پر،حلف اٹھاتے ہی افسران کی تبدیلی کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیوروکریسی میں اہم عہدوں پرتعینات افسران عمران خان کے ریڈارپرہیں ،چیئرمین تحریک انصاف نے حلف اٹھاتے ہی اہم عہدوں پرتعینات افسران کی تبدیلی کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کو متعددبار فون کئے لیکن کپتان نے لال جھنڈی دکھا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اہم وزارتوں میں تعینات سیکرٹریز کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے،انہیں آئی بی سے بھی شدید تحفظات ہیں اور محکمے میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ عمران خان نے آئی بی میں 6 اہم عہدوں پر تعینات افسران کی بھی فوری تبدیلی کا فیصلہ کیاہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی بی افسران غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز اور سیاست میں ملوث ہیں ۔

تحریک انصاف نے چیئرمین نادراعثمان مبین کو بھی فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد