الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا

الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا
الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل جماعتی کانفرنس کی طرف سے چیف الیکشن کمیشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پارٹی کانفرنس میں چند سیاسی جماعتوں کی طر ف سے چیف الیکشن کمیشنر کے استعفے کامطالبہ کیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،عام انتخابا ت اپنے مقررہ وقت پر ہوئے ،عام انتخابات ،شفاف اور غیر جانبدانہ انداز میں ہوئے ،عوام نے آزادانہ حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ووٹر ٹرن آﺅٹ 52فیصد رہا،عالمی مبصرین نے بھی انتخابات کو شفاف اور آزادانہ قرار دیا ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع فراہم کئے،700کے لگ بھگ شکایات موصول ہوئیں جبکہ دوبارہ گنتی کی 100کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں لیکن انتخابی مواد کی کمی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا مزیدکہنا تھا ک الیکشن کمیشن چیف جسٹس اور آرمی چیف کا شکریہ اداکرتا ہے ،امیدواروں کو شکایت ہیں تو قانو ن کے مطابق راستہ اختیار کریں،ثبوت کے بغیرالزامات بے بنیاد ہیں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی۔