واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب

واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب
واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت اس سے قبل صرف دو صارفین کے درمیان محدود تھی لیکن اب اس میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی دستیاب کردیا گیا ہے۔

یوں تو واٹس ایپ ویڈیو کال فیچر 2016 میں متعارف کیا گیا تھا، مگر اس میں گروپ ویڈیو کال کی سہولت موجود نہیں تھی، لیکن اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس مشکل کو بھی حل کرلیا گیا ہے۔واٹس ایپ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز سے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے تحت بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارف جہاں اور جس وقت چاہے با آسانی اپنے دوستوں سے ویڈیو کال کرسکے گا۔گروپ ویڈیو کال کرنے کے لیے ویڈیو کال کے آپشن میں جانا ہوگا اور اوپر دائیں جانب دیئے گئے add participant کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس میں صارف اپنے تین دوستوں کو کال ملا کر بات کرسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ ویڈیو کال کی سہولت فیس بک میں بھی موجود ہے جس میں بیک وقت 50 صارفین سے ویڈیو کال ہوسکتی ہے جب کہ اسنیپ چیٹ میں 16 صارفین سے ایک ہی وقت میں ویڈیو چیٹ ہوسکتی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی