آرمی چیف کا خصوصی اقدام ،لاہورکی باہمت بیٹی فجر فاروق کوپاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں نوکری دے دی

آرمی چیف کا خصوصی اقدام ،لاہورکی باہمت بیٹی فجر فاروق کوپاک فوج کے زیرانتظام ...
آرمی چیف کا خصوصی اقدام ،لاہورکی باہمت بیٹی فجر فاروق کوپاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں نوکری دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرفاروق کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے پاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں نوکری دے دی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق معذور فجرفاروق کاپیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا جس پر آرمی چیف نے لاہورکی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کیا ہے اورالیکشن والے دن ویڈیو میں وائرل ہونے والی لڑکی "فجر" کو میجر جرنل اضہر نے ڈی ایچ اے میں نوکری دے دی گئی ہے جبکہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اورہمت کانشان ہیں۔فجر نے بتایا کہ میں نے بی بی اے کیا ہوا ہے اور یہ نہیں چاہتیں کہ کوئی ایسی ویسی جاب مل جائے ، چاہتی ہوں کہ اپنے محکمے کے توسط سے ملے، میں نے 16 سال جدوجہد کی اور تاحال کوئی مناسب نوکری نہیں مل پائی۔فجر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو ہی ووٹ دیا ہے اور ان سے بہت امیدیں تھیں، دھاندلی کے الزامات میں نہیں مانتی ، انصاف کے وعدوں پر ہی تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔

یادرہے کہ فجر نے بیساکھیوں کے سہارے این اے 131 لاہورمیں ووٹ ڈالا تھا اور کہاتھا کہ وہ یہ سب کچھ پاکستان کی بہتری کیلئے کرنے آئی ہیں۔الیکشن والے دن فجر فاروق کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی