خلاف قانون بننے والے گھر بلڈور کرینگے، شجاعت عظیم اور پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کا جائزہ لوں گا، چیف جسٹس کے فارم ہاﺅسز سے متعلق کیس میں ریمارکس

خلاف قانون بننے والے گھر بلڈور کرینگے، شجاعت عظیم اور پرویز مشرف کے فارم ...
خلاف قانون بننے والے گھر بلڈور کرینگے، شجاعت عظیم اور پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کا جائزہ لوں گا، چیف جسٹس کے فارم ہاﺅسز سے متعلق کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ خلاف قانون بننے والے گھر بلڈوز کریں گے ،شجاعت عظیم کا گھر بھی جا کر دیکھیں گے اورپرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کا بھی جائزہ لوں گا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اسلام آباد کے فارم ہاﺅسز سے متعلق کیس کی سماعت کی، خاتون نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے کی منظوری سے فارم ہاﺅس پر گھر تعمیر کیا ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ محترمہ سی ڈی اے میں سب چور ہیں خودجاکرآپ کا گھر دیکھوں گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خلاف قانون بننے والے گھر بلڈوز کریں گے ،شجاعت عظم کا گھر بھی جا کر دیکھیں گے ،چیف جسٹس کا کہناتھا کہ پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کا بھی جائزہ لوں گا،قانون کی حکمرانی میں کوئی تقریق نہیں ہو گا،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد