بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم این اے اسلام آباد پہنچ گئے، تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرینگے 

بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم این اے اسلام آباد پہنچ گئے، تحریک انصاف کی ...
بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم این اے اسلام آباد پہنچ گئے، تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرینگے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد جام کمال خان کی سربراہی میں اسلام آبادپہنچ گیاجو بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرے گااورعمران خان کی حمایت کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں بی اے پی کے 4 امیدوار ایم این اے منتخب ہوئے تھے جو عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گے،ایم این ایز میں زبیدہ جلال ،خالد مگسی، اشفاق ترین اور احسان رکی شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد