سوئی سدرن کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس:عدالت کاایس ایس جی سی اسسٹنٹ مینجرفنانس کو 10سال قید کی سزاکا حکم

سوئی سدرن کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس:عدالت کاایس ایس جی سی اسسٹنٹ ...
سوئی سدرن کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کا کیس:عدالت کاایس ایس جی سی اسسٹنٹ مینجرفنانس کو 10سال قید کی سزاکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی سدرن کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں کی خوردبردکے کیس میں عدالت نے ایس ایس جی سی اسسٹنٹ مینجرفنانس کو 10سال اورپروٹوکول افسرکو 7سال قید کی سزاسنادی ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں کی خوردبردکے کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے سوئی سدرن کمپنی کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایا ہے اور ملزمان کیخلاف 2007 میں ریفرنس دائرکیاگیاتھا۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایس جی سی اسسٹنٹ مینجرفنانس کو 10سال اورپروٹوکول افسرکو 7سال قید کی سزاسنادی جبکہ حناجبین کو 43 لاکھ ،علی عابدکو 10 لاکھ جرمانہ کی ادائیگی کابھی حکم دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ عدالت نے مقدمے میں ملوث اطہرحسین کوبری کردیا۔