چیف جسٹس نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزارکی فیس جمع کرادی

چیف جسٹس نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزارکی فیس جمع کرادی
چیف جسٹس نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزارکی فیس جمع کرادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزارکی فیس جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں خاتون نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبروکہا کہ14 سال پہلے شوہرانتقال کرگیا،5 بچوں کی پرورش کی ذمہ داری ہے، چھٹیاں کرنے پر 2014 میں ملازمت سے نکال دیاگیا تھا،اس سے پہلے سپریم کورٹ نے درخواست مستردکردی تھی۔

خاتون اپنی حالت زار بتائے آبدیدہ ہو گئی اس کا کہناتھا کہ نظرثانی اپیل کےلئے پیسے نہیں، چیف جسٹس نے خود سے10 ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد